بارشیں اب تھمنے والی نہیں، محکمہ موسمیات نے مون سون بارشوں کے حوالے سے خطرے کی گھنٹی بجادی

لاہور (پی این آئی) چیف میٹرولوجسٹ سردارسرفراز نے مون سون کی بارشوں کے حوالے سے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔انہوں نے کہا ہے کہ اس بار 20 سے 30 فیصد معمول سے زیادہ بارشیں ہوں گی۔چیف میٹرولوجسٹ سردارسرفراز نے مون سون کی بارشوں کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مون سون کی بارشیں20 سے 30 فیصد معمول سے زیادہ ہوں گی۔ پری مون سون سپیل 16 سے 17 جون کوشروع ہوگا جو 19 سے 20 جون تک جاری رہے گا۔

 

سردارسرفراز نے بتایا کہ شمالی علاقہ جات میں کہیں ہلکی، کہیں درمیانےدرجے کی بارشیں جاری ہیں جبکہ پنجاب، شمالی بلوچستان اور شمال مشرقی بلوچستان میں بارشیں زیادہ ہونے کا امکان ہے۔ کراچی میں فی الحال تیزبارش متوقع نہیں، شہر میں22 سے 23 جون کو مون سون کا پہلا سپیل متوقع ہے ، جس میں کراچی میں کہیں ہلکی اورکہیں درمیانے درجےکی بارش ہوسکتی ہے۔سردارسرفراز کا کہنا تھا کہ ملک میں مون سون کی باقاعدہ بارشیں27 سے 28 جون سےمتوقع ہیں جبکہ کراچی میں جون کے آخری ہفتے اور جولائی کے شروع میں بارش کا امکان ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں