امریکہ میں پیٹرول کی قیمت بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

واشنگٹن (پی این آئی) امریکی تاریخ میں پیٹرول کی قیمت بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے جس کے بعد فی گیلن پیٹرول کی قیمت 5ڈالر ہوگئی ہے ۔بین الاقوامی میڈیا کے مطابق پیٹرول کی قیمتوں میں ہونے والے اضافہ ملک میں مہنگائی کی نئی لہر کا سبب بنے گا،جوبائیڈن حکومت کی کوششوں کے باوجود امریکا میں آنے والا مہنگائی کا طوفان تھم نہیں سکا ہے، ملک میں موجود تیل کے ذخائر کے استعمال کے باوجود پیٹرول کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر قابو نہیں پایا جاسکا ہے ۔کورونا وبا سمیت دیگر عوامل تیزی کے ساتھ امریکی معیشت پر اثر انداز ہورہے ہیں،

حکومتی سطح پر شروع کئے جانے والے ریلیف پروگرامز کے باوجود بڑھتی ہوئی بے روزگاری پر قابو نہیں پایاجاسکا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close