امپورٹڈ حکومت مہنگائی کرنے کے باوجود آئی ایم ایف کو بھی خوش نہیں کرسکی، شیخ رشید کا انکشاف

راولپنڈی(پی این آئی) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت مہنگائی کرنے کے باوجود آئی ایم ایف کو بھی خوش نہیں کرسکی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کی امپورٹڈ حکومت ملک میں مہنگائی کا سیلاب لانے کے باوجود عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کو خوش نہیں کرسکی اور یہ لوگ ملکی معیشت کو تباہ کرنے آئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کی 10 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ سے لوگ مر رہے ہیں، مہنگائی کے خلاف جماعت اسلامی اور عوامی تحریک کے احتجاج کی میں حمایت کرتا ہوں اور منگل کو میں الیکشن کمیشن بھی جاؤں گا۔ شیخ رشید نے کہا کہ غیر ملکی ترسیلات اور زرمبادلہ میں کمی موجودہ حکومت کا ہی دیا ہوا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں