مونس الہٰی نے اپنے خلاف ہونے والی تحقیقات کی خبر پر ردِعمل دیدیا

اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ق) کے رہنما مونس الہٰی نے اپنے خلاف ہونے والی تحقیقات کی خبر پر ردِعمل دے دیا۔مسلم لیگ (ق) کے ایم این اے مونس الہٰی نے اپنے خلاف ایف آئی اے انکوائری کی خبر کا سکرین شاٹ ٹوئٹ کردیا۔انہوں نے خبر کے سکرین شاٹ کے ساتھ ’بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم‘ تحریر کیا۔واضح رہے کہ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے پاکستان مسلم لیگ (ق) کے رہنما مونس الہٰی کے خلاف منی لانڈرنگ کیس میں تحقیقات کا فیصلہ کیا ہے۔یف آئی اے حکام کا کہنا تھا کہ شواہد ملنے کے بعد مسلم لیگ (ق) کے رہنما مونس الہٰی کے خلاف تحقیقات مزید آگے بڑھائی جائیں گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close