سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 30,30 فیصد تک اضافہ کیے جانے کا امکان

لاہور(پی این آئی) صوبہ پنجاب کے سرکاری ملازمین کیلئے نئے مالی سال کے بجٹ میں بڑی خوشخبری سنائے جانے کا امکان ہے۔نجی نیوز چینل کے مطابق پنجاب کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں مجموعی طور 30 فیصد تک اضافہ کیے جانے کا امکان ہے۔ صوبائی بجٹ میں 15 فیصد اضافی تنخواہ کے ساتھ ساتھ 15 فیصد ڈسپیرٹی الاؤنس بھی دیا جائے گا، پنجاب حکومت اسپیشل الاؤنس کے نام کے ساتھ ڈسپیرٹی الاؤنس دے گی۔ڈسپیرٹی الاونس صرف مخصوص سرکاری محکموں کے ملازمین کو ہی ملے گا، پنجاب کے بجٹ میں وفاق کی طرز پر5 فیصد پنشن بھی بڑھائی جائے گی۔ یکم اپریل سے وزیر اعظم کے اعلان کے مطابق پنشن پر10 فیصد اضافہ ہوسکتا ہے لیکن پنشن میں 10 فیصد کے اضافے کا فیصلہ کابینہ کی منظوری سے مشروط ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں