یکے بعد دیگرے تین دھماکے، ہر طرف کھلبلی مچ گئی

کابل (پی این آئی )افغانستان کے مختلف شہروں میں یکے بعد دیگرے 3 دھماکے ہوئے ، دھماکے قندوز، فیض آباد اور اسد آباد میں ہوئےنجی ٹی وی کے مطابق افغانستان میں ہونے والے تمام دھماکے پہلے سے نصب بارودی مواد کے ذریعے کئے گئے،قندوز میں دھماکا پھلوں کی ریڑھی میں رکھے گئے بارودی مواد کے ذریعے کیا گیا تاہم اس سے کسی ہلاکت کی اطلاعات نہیں ملیں۔

 

بدخشاں صوبے کے شہر فیض آباد میں طالبان کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا جس سے ایک بچے کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں ،تیسرا دھماکا افغان صوبے کنڑ کے شہر اسد آباد میں ہوا، دھماکا طالبان کی گاڑی کے قریب ہوا ہے۔افغانستان میں گزشتہ چند ماہ کے دوران دھماکوں اور طالبان کو نشانہ بنانے کی کارروائیاں بڑھ گئی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close