بارشیں ہی بارشیں، موسم خوشگوار ہو گیا، گرمی سے پریشان شہریوں کیلئے اچھی خبر

اسلام آباد(پی این آئی)بارشیں ہی بارشیں، موسم خوشگوار ہو گیا، گرمی سے پریشان شہریوں کیلئے اچھی خبر۔۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور راولپنڈی میں تیز آندھی اور گرد و غبار کے طوفان کے بعد ہونے والی بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا ہے اور شدید گرمی کا زور ٹوٹ گیا ہے۔اسلام آباد کو بجلی فراہم کرنے والے ادارے آئیسکو کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں 80 سے زائد فیڈرز پر فالٹ اور ٹریپنگ رپورٹ ہوئی ہے۔

 

آئیسکو کے مطابق متاثرہ فیڈرز میں آرچر اسکیم بری امام ، کرپا لوہی بھیر ،آئی نائن 4، ایف 10،جی 10 شامل ہیں جب کہ حسن ابدال، اصغر مال اور کمرشل مارکیٹ میں بھی بجلی کی فراہمی میں عارضی تعطل آیا ہے۔ آئیسکو کے ترجمان نے موسم کی خرابی کے باعث بجلی کی فراہمی میں آنے والے عارضی تعطل پر معذرت طلب کی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close