میں اللہ سے معافی بھی مانگتی ہوں، مشی خان نے عامر لیاقت سے متعلق ویڈیو بیانات پر معذرت کرلی

کراچی (پی این آئی) اداکارہ مشی خان نے عامر لیاقت سے متعلق ویڈیو بیانات پر معذرت کرتے ہوئے ان کے مداحوں سے معافی مانگ لی ہے۔سینئر اداکارہ نے انسٹا گرام اور ٹوئٹر پر ویڈیو شئیر کرتے ہوئے کہا ہے عامر لیاقت کے متعلق ویڈیو بنانے پر معذرت خواہ ہوں معافی کیلئے الفاظ نہیں،ویڈیو بنانے پر انتہائی افسردہ ہوں عامر لیاقت حسین کی وفات کا بہت دکھ ہے ،اپنی ویڈیو میں مشی خان آبدیدہ ہوگئیں اور کہا کہ عامر لیاقت کیلئےدو دن سے نہ کوئی ویڈیو بناسکی نہ کو ئی میسیج لکھا۔

 

جذبات میں آکر ایسی ویڈیو بنائی، انسان خطا کا پتلا ہے،اعلیٰ پائے کی شخصیت کو اس طرح دیکھا تو لوگوں کے اکسانے پر اس طرح کی ویڈیو بنادی۔انہوں نے مزید کہا کے ایک ذہین شخص اس طرح چلا جا ئے تو سوری کرنے یا معذرت کرنے سے کو ئی چھوٹا نہیں ہو تا میں اللہ سے معافی بھی مانگتی ہوں اور ان کے مداحوں سے بھی،ہم انہیں کبھی نہیں بھلا سکیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close