پری مون سون بارشیں پاکستان میں داخل ہو گئیں، آج کہاں کہاں بادل برسیں گے؟

کوئٹہ (پی این آئی) بلوچستان میں کل سے پری مون سون بارشوں کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔ پی ڈی ایم اے کے حکام کے مطابق ایران سے گرد آلود ہوائیں شمال اور میدانی علاقوں میں گزشتہ روز داخل ہوئیں، جو پری مون سون بارشوں کا سبب بن رہی ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پشین، قلعہ عبد اللّٰہ، نوشکی اور دالبندین ان گرد آلود ہواؤں کی زد میں رہے، جن کے باعث مشرقی بلوچستان اور پنجاب کے مختلف اضلاع میں گزشتہ روز سے بارشیں جاری ہیں جبکہ بلوچستان کے علاقوں کوہلو، بارکھان، ہرنائی، ڈیرہ بگٹی اور سبی میں بارش ہوئی،

ان گرم اضلاع میں بارش سے گرمی کی شدت میں کمی آ گئی ہے۔ پی ڈی ایم اے کے حکام کے مطابق شمال مشرقی اضلاع میں آج بعد دوپہر بارشوں کا ایک اور سلسلہ متوقع ہے۔ انہوں نے بتایا ہے کہ متعلقہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو بارشوں کے باعث متوقع سیلابی ریلوں سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔
پی ڈی ایم اے حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ بارشوں کا شدت کے ساتھ سلسلہ 17 جون کو شروع ہونے کا امکان ہے، ان بارشوں سے سیلابی صورتِ حال ہونے کا بھی امکان ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں