وادی لیپہ کے نواحی گاؤں کھیواڑہ میں پاک فوج کے زیر انتظام فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

وادی لیپہ (پی آئی ڈی)وادی لیپہ کے نواحی گاؤں کھیواڑہ میں پاک فوج کے زیر انتظام فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں گاؤں کھیواڑہ کھرہنجناں سے تعلق رکھنے والے لوگوں کا میڈیکل چیک اپ کیا گیا اور فری میڈیسن تقسیم کی گئی فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد پاک فوج کی مقامی یونٹ کی طرف سے کیا گیا۔ میڈیکل کیمپ میں پاک فوج کے مختلف بیماریوں کے ماہر ڈاکٹرز نے لوگوں کا میڈیکل چیک اپ کیا

اس کے علاؤہ ڈینٹسٹ اور کارڈیالوجسٹ بھی اس کیمپ کا حصہ تھے جنہوں نے خصوصی طور پر ڈینٹل اور دل کے امراض سے متعلقہ مریضوں کا معائنہ کیا اس موقع پر محکمہ صحت کی لیڈی ڈاکٹر ڈاکٹر ناہید نے بھی مریضوں کا معائنہ کیا پاک فوج کے اس کیمپ کے انعقاد کرنے پر مقامی لوگوں نے پاک فوج کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم پاک فوج کے شکر گزار ہیں جنہوں نے ہمارے علاقے میں میڈیکل کیمپ کا انعقاد کروا کر لوگوں کو صحت کی سہولیات ان کی دہلیز پر فراہم کی جس پر ہم پاک فوج، برگیڈ کمانڈر لیپہ اور مقامی یونٹ کے کمانڈنگ آفیسر کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور ہم امید کرتے ہیں پاک فوج میڈیکل کیمپ کا انعقاد آئیندہ بھی جاری و ساری رکھے گی لوگوں نے پاک فوج کے اس اقدام پر پاک فوج کے حق میں نعرے بازی کی پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگائے اور پاک فوج کا شکریہ ادا کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close