پیٹرول 310اور بجلی 40روپے فی یونٹ ملے گی، سابق وزیرخزانہ کا دعویٰ

اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عمر ایوب نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اگلے ماہ پیٹرول 310، بجلی 40 روپے فی یونٹ ملے گی۔انہوں نے کہا کہ لوگ ان پر پتھر ماریں گے، لگتا ہے امپورٹڈ حکومت نے اگلے مہینے میں خودکشی کرنی ہے۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیٹرول کی قیمت بڑھنے سے جو کاشتکار ٹریکٹر چلائے گا وہ کہاں جائے گا؟ اس سے ملک میں مزید مہنگائی بھی بڑھے گی۔

 

ان کا کہنا تھا کہ پیٹرول کی قیمتیں بڑھنے سے لوگوں نے موٹرسائیکلیں بند کر دی، یہ کاروباری لوگوں کا بیڑا غرق کرنے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اوگرا کے مطابق گیس صارفین کے بلوں میں 400 فیصد اضافہ ہونے جارہا ہے۔ جس کا بل 1350روپے ماہانہ اس کا بل 3400 روپے ہوجائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close