ڈاکٹر عامر لیاقت کیخلاف ڈاکٹر فاروق ستار کی درخواست پر سندھ ہائیکورٹ نے فیصلہ سنا دیا

کراچی(پی این آئی)سندھ ہائیکورٹ کے الیکشن ٹریبونل نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 245 میں دھاندلی سے متعلق عامر لیاقت حسین کیخلاف ڈاکٹر فاروق ستار کی درخواست خارج کردی۔ہائیکورٹ الیکشن ٹریبونل میں این اے 245 میں دھاندلی سے متعلق عامر لیاقت حسین کیخلاف ڈاکٹر فاروق ستار کی درخواست پر سماعت ہوئی، جس میں عامر لیاقت کے وکیل نے موقف دیا کہ میرے موکل انتقال کرگئے ہیں اور اب اسکی اہمیت نہیں۔

 

ہائیکورٹ میں ڈاکٹر فاروق ستار اور ان کے وکیل پیش نہیں ہوئے، جس کے بعد الیکشن ٹریبونل نے عامر لیاقت حسین کیخلاف دھاندلی سے متعلق درخواست خارج کردی۔ایم کیو ایم رہنماء کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اپنایا تھا کہ عام انتخابات میں عامر لیاقت حسین کو دھاندلی کے ذریعے کامیاب کرایا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close