کترینہ کیف کی طرح یہ کام کرنا چاہتی ہوں، پاکستانی اداکارہ درفشاں نےاپنی خواہش بتا دی

کراچی (پی این آئی)پاکستانی اداکارہ در فشاں نے خواہش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ وہ چاہتی ہیں ان کی شادی بھی کترینہ کیف کی طرح خاموشی سے ہو۔اداکارہ در فشاں نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی، میزبان نے اداکارہ سے شادی کے حوالے سے خیالات جاننا چاہے جس پر در فشاں نے کہا کہ میں کوشش کروں گی کہ کسی بھی شخص کے ساتھ ڈیٹ نہ کروں اور سیدھا سیدھا نکاح کروں۔

انہوں نے کہا کہ میرے خیال سے شادی سے پہلے ملاقاتیں کرنا ایک عارضی چیز ہوتی ہے، نکاح کی اپنی خوبصورتی ہے، آپ اپنا رشتہ پکا کریں، فیملی کو ملوائیں پھر چاہے ملنا جلنا شروع کردیں۔در فشاں نے مزید کہا کہ میں چاہتی ہوں میری شادی کترینہ کیف کی طرح ہو، بالکل خاموشی سے، کیونکہ وکی اور کترینہ کے رشتے کے بارے میں بھی آخر وقت تک کسی کو نہیں پتا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close