آزاد کشمیر، سماجی خدمت کے شعبہ میں شاندار خدمات، حکومت پاکستان نے باغ کے شہری محمود الحق کو پرائیڈ آف پاکستان کے ایوارڈ دے دیا

مظفرآباد (پی این آئی) حکومت پاکستان نے سماجی شعبہ میں شاندار خدمات انجام دینے پر آزادکشمیر کے باغ سے تعلق رکھنے والے ممتاز سرمایہ کار محمود الحق کو پرائیڈ آف پاکستان کے ایوارڈ سے نوازا ہے۔ نجی کمپنی MTBC کے چیئرمین کاشمار امریکی اور آزادکشمیر میں سرمایہ کاری کرنے والے ممتاز سرمایہ کاروں میں ہوتا ہے MTBC نے باغ میں 4 ہزار سے زائد تعلیم یافتہ نوجوانوں کو باوقار روزگار فراہم کر رکھا ہے جن میں ڈیڑھ ہزار کے قریب خواتین شامل ہیں۔۔

اس کے علاوہ سماجی شعبہ میں ان کی خدمات کی ایک طویل فہرست ہے محمود الحق نے آزادکشمیر میں سیاحت کے فروغ اور فنی تعلیم کے شعبہ کی ترقی کیلئے کار ہائے نمایاں سرانجام دیئے ہیں۔ باغ شہر میں عوامی فلاح و بہبود اور تعمیر و ترقی میں کے حوالے سے محمود الحق کی خدمات کو انتہائی قدر کہ نگاہ سے دیکھا جارہا ہے۔ محمود الحق کو شاندار خدمات کے اعتراف میں حکومت پاکستان کی جانب سے پرائیڈ آف پاکستان ایوارڈ ملنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے آزادکشمیر کے سیاسی، سماجی، مذہبی حلقوں اورسول سوسائٹی نے حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کہ آزادکشمیر کے شہری محمود الحق کی خدمات کوشاندار انداز میں ایوارڈ کی صورت میں سراہا گیا ہے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close