مظفرآباد، وزیراعظم ہاوس میں نامعلوم شخص وزیراعظم کے بیڈ روم تک کیسے پہنچا؟ آزادکشمیر کی سول سوسائٹی سراپا احتجاج

مظفرآباد (پی این آئی) وزیراعظم ہاوس میں ایک نامعلوم شخص وزیراعظم کے بیڈ روم تک کیسے پہنچا آزادکشمیر کی سول سوسائٹی سراپا احتجاج بن گئی مظفرآباد میں پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کرنے والے مظاہرین واقعہ کی انکوائری کروکر اس میں ملوث کرادروں کے خلاف سخت ترین کارروائی کا مطالبہ کردیا

احتجاجی مظاہرہ کے شرکاء نے گزشتہ جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب وزیراعظم ہاؤس مظفرآباد میں سخت ترین سیکورٹی حصار کے باوجود نا معلوم شخص رات کے پچھلے پہر وزیراعظم سردار تنویر الیاس کے کمرے تک کس کی مدد سے پہنچا شفاف تحقیقات کی جائیں مظاہرین نے وزیراعظم آزادکشمیر کے حق اور ناقص سیکورٹی کےانتظامات کے خلاف نعرے بازی کی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close