مظفرآباد، لنگرپورہ اندھے قتل کا جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے سراغ، عثمان سفیر کے قتل میں ملوث، خاتون سمیت تین ملزمان گرفتار

مظفرآباد (پی این آئی) سٹی پولیس مظفر آباد نے لنگرپورہ اندھے قتل کا جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے پانچ روز کے اندر سراغ لگا کر عثمان سفیر کے قتل میں ملوث ایک خاتون سمیت تین ملزمان کو گرفتار کرے تفتیش کا دائرہ وسیع کر دیا ہے۔ ایس ایس پی مظفرآباد یاسین بیگ اور ڈی ایس پی سٹی سید اشتیاق گیلانی کی نگرانی اور ایس ایچ او سٹی راشد حبیب اور انکی ٹیم نے پیشہ وارانہ انداز میں دن رات محنت کرکے لنگر پورہ اندھے قتل کیس میں ملوث ملزم معین خان ساکن افغانستان حال سنڈگلی، انعم دختر شاہ داد خان ساکن لنگر پورہ، جنید خان ساکن جلال آباد کو گرفتار کرلیا ہے۔

وقوعہ میں ملوث دیگر ملزمان مرد خواتین کی تلاش جاری ہے۔ مورخہ 5 جون 2022 کو یاسر سفیر مغل ساکن ٹنڈا لی نے پولیس کو رپورٹ کی تھی کہ اسکے حقیقی بھائی عثمان سفیراوورسیئر لوکل گورنمنٹ کی تشدد زدہ نعش لنگر پورہ نالہ سے ملی ہے جسے نامعلوم ملزمان نے قتل کیا ہے۔ تھانہ پولیس سٹی مظفرآباد نے رپورٹ پر زیر دفعہ 302 APC ایف آئی آر درج کرکے تفتیش شروع کی اور دوران تفتیش دن رات محنت کرکے اندھے قتل کیس میں ملوث ملزمان کو پانچ دن کے اندر گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس کے مطابق جدید اور سائنٹیفک انداز میں ملزمان کو ٹریس کیا گیا۔واقعہ میں ملوث دیگر ملزمان کو بھی جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔عوامی حلقوں کی جانب سے ایس ایس پی مظفر آباد یاسین بیگ ۔ڈی ایس پی سید اشتیاق گیلانی ۔ایس ایچ او راشد حبیب مسعودی ۔ڈی ایف سی تسلیم اعوان سمیت پوری ٹیم کو بہترین کارکردگی پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے ملزمان کو قرار واقعی سزا دینے کا مطالبہ کر دیا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close