آزادکشمیر، بجٹ پر کٹ لگانے کی صورت میں بجٹ پیش نہ کرنے کی دھمکی دے دی گئی، آزاد کشمیر کابینہ کمیٹی کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی

مظفرآباد (آئی اے اعوان) آزادکشمیر جموں وکشمیر کابینہ کی ورکنگ کمیٹی کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس نے وفاقی حکومت کی طرف سے آزادکشمیر کے بجٹ پر کٹ لگانے کی صورت میں آزادکشمیر اسمبلی میں بجٹ پیش نہ کرنے کی دھمکی دے دی ۔ وزیراعظم نے اپنے خلاف عدم اعتماد کے امکان کو بھی مسترد کر دیا۔

آزاد جموں وکشمیر کابینہ کی ورکنگ کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس نے کہا کہ وفاقی حکومت آزادکشمیر کے بجٹ پرکٹ لگا کر جو کھیل کھیلنے جاری ہے خطہ اس کا متحمل نہیں ہوسکتا ۔وزیراعظم نے کہا کہ ہم اس پر مشاورت کرہے ہیں کہ اگر ہمارے فنڈز پر کٹ لگائی گئی توہم بجٹ ہی پیش نہیں کریں گے وزیراعظم خزانہ عبدالماجد خان کی طرف سے وزیراعظم کے خلاف عدم اعتماد کے پروپیگنڈہ پھیلانے کے حوالے سے توجہ مبذول کرانے پر وزیراعظم نے عدم اعتماد کے امکان کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف 32 نشتوں کے ساتھ اکثریتی جماعت یے یہ خطہ سیاسی اور حکومتی عدم استحکام کا متحمل ہو سکتا ہے اور نہ ہی ہم ایسا ہونے دیں گے تحریک عدم اعتماد لانے والے خواب دیکھ کر خوش ہوتے رہیں اجلاس میں شریک کابینہ کے وزراء وزیراعظم سردار تنویر الیاس اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ساری کابینہ اور پارلیمانی پارٹی وزیراعظم سردار تنویر الیاس کے ساتھ کھڑی ہے عدم اعتماد کا پروپگنڈہ کرنے والے چار سال انتظار کریں ۔اجلاس کے دوران کابینہ نے وفاقی حکومت کی جانب سے بجٹ پر کٹ لگانے کی صورت میں آزادکشمیر اسمبلی میں بجٹ پیش نہ کرنے کے فیصلے کی بھرپور تائید کی ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں