پہٹکہ، جنگل میں شدید آتشزدگی، مکانات، درخت خاکستر، چڑیا گھرکے نایاب پرندوں، جنگلی جانوروں کو بچا لیا گیا

 

مظفرآباد (آئی اے اعوان) قدرت نے جنگلی پرندوں اور جانوروں کی فریاد سن پہٹکہ نصیر آباد کے جنگل میں شدید آتشزدگی باعث تین رہائشی مکانات، بڑی تعداد میں درخت تو جل کر خاکستر ہو گئے لیکن چڑیا گھرکے پنجروں میں نایاب نسل کے پرندوں اور جنگلی جانوروں کو جلنے سے بچا لیا گیا۔

گزشتہ رات پہٹکہ نصیرآباد کے جنگلی میں آتشزدگی کے دوران چڑیا گھر کے پنجروں میں بند پرندوں اور جنگلی جانوروں نے اپنی جانیں بچانے کیلئے درد ناک آوازیں نکالیں ۔قدرت نے انکی فریاد سن لی فا ئر بریگیڈ، محکمہ جنگلی حیات, جنگلات ریسکیو 1122، علاقہ مکینوں اور جنگلات کے اہلکاروں نے اپنی جانوں کی پرواہ کیے بغیر تمام پرندوں اور جنگلی جانوروں کو پنجروں سے نکال کر محفوط مقام پر منتقل کردیا۔پہٹکہ کے جنگل میں کل سے لگنے والی آگ کے نتیجہ میں تین رہائشی مکانات اور قیمی درخت خاکستر ہوگئے جبکہ چڑیا گھر کے پنجروں کوبھی نقصان پہنچا ۔آگ پر آج شام قابو پایا لیا گیا آج دوسرے روز بھی جنگل کے ایک حصہ میں آگ لگی ہوئی تھی علاقہ مکین اور جنگلات کے اہلکار آگ پر قابوپانے کامیاب ہوگئے سیکرٹری جنگلات چوہدری امتیاز نے آج آگ سے متاثرہ علاقوں کادورہ کیا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close