سابق صدر مشرف کی طبیعت تشویشناک، وینٹیلیٹر پر نہیں لیکن ریکوری بھی ممکن نہیں، خاندانی ذرائع کا افسوسناک انکشاف

دبئی (پی این آئی) سابق صدر پرویز مشرف کی صحت کے حوالے سے چلنے والی خبروں پر ان کے اہل خانہ نے بیان جاری کردیا۔پرویز مشرف کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سابق صدر وینٹی لیٹر پر نہیں ہیں بلکہ انہیں تین ہفتے قبل پیچیدگیوں کی وجہ سے ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

 

اہل خانہ نے بتایا کہ پرویز مشرف امائیلو ایڈوسس نامی بیماری میں مبتلا ہیں اور اس کی اس سٹیج پر پہنچ چکے ہیں جہاں ریکوری کے امکانات نہیں ہوتے اور اعضا کام چھوڑنا شروع کردیتے ہیں۔ ان کے اہل خانہ نے سابق صدر کی جو زندگی باقی ہے اس میں ان کی آسانی کیلئے دعاؤں کی اپیل بھی کی۔خیال رہے کہ اس سے قبل سوشل میڈیا پر پرویز مشرف کی صحت کے حوالے سے متضاد اطلاعات سامنے آ رہی تھیں۔ کچھ لوگوں نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ وینٹی لیٹر پر ہیں جب کہ بعض سوشل میڈیا صارفین نے ان کے انتقال کی خبریں بھی شیئر کی تھیں تاہم اب ان کے اہل خانہ کا موقف آنے کے بعد معاملہ واضح ہوگیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close