دعا زہرہ کے والدین نے حتمی اقدام اٹھا لیا

کراچی (پی این آئی) کراچی سے بھاگ لاہور میں پسند کی شادی کرنے والی 14 سالہ دعا زہرہ کے اہلِ خانہ نے حتمی اقدام اٹھاتے ہوئے چیف جسٹس پاکستان سے اپنی بیٹی کے معاملے پر ازخود نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔ دعا زہرا کے اہل خانہ اور دیگر شہریوں نے کراچی پریس کلب پر احتجاجی مظاہرہ کیا، جس میں خواتین کے ساتھ بچوں نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔ شرکاء نے بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے، جس پر دعا کی بازیابی کے مطالبات درج تھے۔

دعا زہرہ کی والدہ کا کہنا تھا کہ دعا زہرا کا کیس تھا لیکن صبح دعا کو دارلامان سے لاہور پہنچا دیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ جب نادرا پر یقین نہیں تو اس ادارے کا کیا فائدہ کیا ہے، دعا کے والد نے چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال سے ازخود نوٹس لینے کی اپیل کر دی ہے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close