عمران خان سچے نکلے، سستے تیل و گیس کیلئے روس سے بات چیت کی تصدیق ہو گئی، روس نے بڑی پیشکش کر دی

کراچی (پی این آئی) روسی قونصل جنرل نے عمران خان کے دور میں پاکستان اور روس کے درمیان سستی گیس اور تیل کی خریداری کیلئے بات چیت ہونے کی تصدیق کر دی، پاکستانی حکومت کے رابطہ کرنے پر سستا تیل فراہم کرنے کی یقین دہانی بھی کرا دی۔

 

نجی ٹی وی کی رپورٹ مطابق پاکستان میں تعینات روسی قونصل جنرل آندرے فیڈروف کی جانب سے سابق وزیر اعظم عمران خان کے دور میں پاکستان کو سستی گیس اور تیل کی فراہمی کے حوالے سے بات چیت ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ سابق وزیر اعظم کے روسی دورے کے دوران تیل کی تجارت پر بات چیت ہوئی تھی، روس پر لگنے والی پابندیاں پاکستان کے ساتھ تجارتی تعلقات کو بھی متاثر کرسکتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ نئی پاکستانی حکومت سمجھدار ہے، ہم امید کرتے ہیں تجارتی معاملات اور تیل کی خریداری کے معاملے کو بہتر انداز میں ڈیل کریں گے۔روسی قونصل جنرل نے پیش کش کی کہ اگر پاکستانی حکومت رابطہ کرے تو روس پاکستان کو سستا تیل فراہم کرنے کیلئے تیار ہے۔

 

روس پاکستان سمیت دیگر دوست ممالک کو سستے تیل کی فراہمی میں دلچسپی رکھتا ہے۔جبکہ دوستی جانب وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا عندیہ دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ عالمی منڈی میں برینٹ آئل کی قیمت میں اضافہ کی وجہ سے تیل مہنگا کرنا پڑا، حالات بہتر ہونے پر پٹرول سستا کریں گے، ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچا لیا ہے، تھوڑا صبر کریں شہبازشریف دور میں سب اچھا ہونے والا ہے۔ جبکہ روس سے تیل کی خریداری کے حوالے سے سابق وزیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا ہے کہ اگر حکومت روس سے معاہدہ کر لیتی تو انہیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 60 روپے کا اضافہ نہ کرنا پڑتا۔ ہمیں روس سے 50 روپے فی لیٹر سستا تیل مل سکتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں