آزاد کشمیر میں آج سے تعلیمی ادارے موسم گرما کی تعطیلات کے لیے بند، طلبہ کی موج مستی شروع

مظفرآباد (پی این آئی) آزادکشمیر میں گرمی کا پارہ چڑھ گیا۔ سر کاری اور نجی تعلیمی اداروں میں موسم گرماکی تعطیلات شروع، سکولز اور کالجز 12 اگست تک بند کر دیئے گئے۔ طلباء طالبات کو سیروتفریح، موج مستی اور میٹھی نیند کے مزے لینے کیلئے کھلی چھوٹ مل گئی۔ آزادکشمیر بھر میں گرمی سے ستائے اساتذہ اور طلباء و طالبات کے چہرے خوشی سے کھلکھلا اٹھے گرمی کی شدت میں اضافہ ہوتے ہی سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کردی گئیں۔

سکولز اور کالجز 10 جون سے 12 اگست تک بند رہیں گے آج درس وتدریس کا سلسلہ ختم ہوتے ہی اساتذہ اور بچے ہنستے مسکراتے ایک دوسرے گلے ملتے اپنے اپنے گھروں کو چلے گئے کل سے شروع ہوں گی موج مستیاں ہلہ گلہ اور میٹھی نیند کے مزے۔دوسری جانب آزادکشمیر کے تعلیمی اداروں کے صدر معلمین, صدر معلمات اور پرنسپل صاحبان کو تعطیلات کے دوران اداروں کی تزئین وآرائش فرنیچر کی مرمتی, شجرکاری سمیت دیکر زیرالتوا امورنمبٹانے کیلئے ادروں کے اندر حاضر رہنے کی ہدایت کہ گئی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں