’’وہ چل بسے وہ اچھے تھے ،میں بھی گذر جاؤں گا ،سچا تھا‘‘

اسلام آباد(پی این آئی)ڈاکٹر عامر لیاقت کی کچھ دیر قبل موت واقع ہو چکی ہے اور اس بات کی تصدیق چھیپا فاونڈیشن ،پولیس اور ہسپتال عملہ بھی کر چکاہے ،مرحوم کے ملازم کے مطابق ڈاکٹر عامر لیاقت کی طبیعت رات سے ٹھیک نہیں تھی جبکہ شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ مرحوم کی موت کمرے میں جنریٹر کا دھواں بڑھنے سے ہوئی ہے ۔

 

ڈاکٹر عامر لیاقت نے چھ دن قبل فیس بک پیج پر ایک ویڈیو شئیر کی تھی جس میں کیپشن دیا گیا کہ’’وہ چل بسے وہ اچھے تھے ،میں بھی گذر جاؤں گا ،سچا تھا‘‘۔ڈاکٹر عامر لیاقت کی اس ویڈیو سے بھی ان کی اپنی موت سے متعلق پیشنگوئی کی جھلک محسوس ہورہی ہےاور مداح اس پوسٹ پر غم کا اظہار بھی کر رہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close