ڈاکٹر عامر لیاقت کی وصیت، معروف سماجی شخصیت کا دعویٰ سامنے آ گیا

کراچی (پی این آئی) کراچی میں متحرک سماجی تنظیم چھیپا ویلفیئر کے بانی رمضان چھیپا کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ عامر لیاقت حسین نے اپنے کفن دفن کی مجھے وصیّت کی تھی۔ یہ بات اہم ہے کہ ایم این اے عامر لیاقت حسین کراچی میں انتقال کر گئے ہیں، اسپتال منتقلی کے بعد ڈاکٹرز نے اُن کی موت کی تصدیق کی۔ ڈاکٹر عامر لیاقت کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں ڈاکٹرز نے معائنے کے بعد انتقال کی تصدیق کی جبکہ ان کے ڈرائیور جاوید نے پہلے ہی موت کی تصدیق کردی تھی۔

ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ عامر لیاقت حسین کو جب اسپتال لایا گیا تو وہ انتقال کر چکے تھے، عامر لیاقت کا پوسٹ مارٹم کرایا جائے گا۔ اس حوالے سے ڈرائیور جاوید کا کہنا ہے کہ گھر میں عامر لیاقت کے کمرے کا دروازہ کھٹکھٹایا گیا تاہم اندر سے کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔ جس کے بعد دروازے کو دھکیل کر کھولا گیا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close