یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی فی کلو 300روپے کر دیا گیا

اسلام آباد (پی این آئی) وزیر اعظم کی جانب سے سبسڈائز گھی کی قیمت میں کمی کرنے کی ہدایت، یوٹیلٹی اسٹورز پر گھی سستا کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے ملک بھر کے یوٹیلٹی اسٹورز پر سبسڈائز گھی کی قیمت میں فوری کمی کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ وزیر اعظم کی ہدایت کے بعد یوٹیلٹی اسٹورز پر فی کلو گھی کی قیمت میں 55 روپے کمی کر دی گئی۔

 

فیصلے کے تحت نئی قیمت 355 روپے سے کم کر کے 300 روپے مقرر کر دی گئی، فیصلے کا اطلاق 9 جون سے ہو گا۔ دوسری جانب گھی کی قیمتوں میں 24 روپے کلو تک اضافہ کردیا گیا۔ ہول سیل سطح پر گھی مزید مہنگا ہوچکا، جہاں درجہ اول کے گھی کی قیمت میں 20 روپے اضافہ ہوا اور نئی قیمت 566 روپے فی کلو ہوگئی جب کہ درجہ اول کا گھی پرچون میں 24 روپے مہنگا ہونے کے بعد 570 روپے فی کلو ہوچکا ہے، اسی طرح درجہ دوم گھی کی قیمت 14 روپے فی کلو اضافہ ہوا ہے جس کے بعد فی کلو گھی کی نئی قیمت 550 روپے ہوگئی۔خیال رہے کہ اس سے پہلے ملک بھر میں یوٹیلیٹی اسٹورز پر بھی گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں اضافہ ہوچکا ہے، اسٹورز کارپوریشن کی جانب سے قیمتوں میں اضافے کے نوٹیفکیشن کے مطابق گھی کی فی کلو قیمت میں 208 روپے تک اضافہ ہوگیا ہے، جس کے بعد گھی کی فی کلو قیمت 555 روپے ہوگئی۔اسی طرح مختلف برانڈ کے کوکنگ آئل کی فی لیٹر قیمت میں 213 روپے اضافہ کردیا گیا، جس کے بعد یوٹیلیٹی اسٹورز پر کوکنگ آئل کی فی لیٹر قیمت 605 روپے تک پہنچ گئی۔

 

گھی اور کوکنگ آئل کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جون سے کیا گیا ہے۔ادھر ملک میں کوکنگ آئل اور گھی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہونے پر اداکار اور میزبان احمد علی بٹ نے پٹرول میں کھانا پکانے کا طنزیہ مشورہ دے دیا، اس حوالے سے اداکار اور میزبان احمد علی بٹ نے انسٹاگرام اسٹوری پر ایک اسٹوری پوسٹ کی، جس میں انہوں نے گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں اضافے کی خبر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ اب وقت آگیا ہے کہ کھانا پیٹرول میں پکانا شروع کیا جائی

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں