مسجد نبویﷺ میں ٹک ٹاک بنانے پر پاکستانی کو سزا مل گئی

اسلام آباد(پی این آئی)مسجد نبویﷺ میں ٹک ٹاک بنانے پر پاکستانی کو سزا مل گئی۔۔ مدینہ منورہ کی عدالت نے مسجد نبویﷺ میں ٹک ٹاک بنانے پر ایک شخص کو سزا سنادی ہے۔سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی دستاویز کے مطابق ایک ٹک ٹاکر نے مسجد نبوی میں ویڈیو بنا کر اپنے اکاؤنٹ پر شیئر کی تھی۔

 

 

 

 

مدینہ منورہ کی عدالت نے مسجد نبوى کا تقدس پامال کرنے اور ویڈیو شیئرکرنے پر 3 سال قیدکی سزا اور 10 ہزار ریال جرمانہ کیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں