سابق بیوروکریٹ احد چیمہ کو بڑا عہدہ مل گیا

اسلام آباد(پی این آئی)سابق بیوروکریٹ احد خان چیمہ کو وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر مقرر کردیا گیا۔ایوان صدر کے اعلامیے کے مطابق صدرمملکت عارف علوی نے احد چیمہ کی بطور مشیر وزیراعظم تعیناتی کی منظوری دے دی۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ صدر مملکت نے تعیناتی کی منظوری آئین کے آرٹیکل 93 ون کے تحت وزیراعظم کی ایڈوائس پر دی۔خیال رہے کہ احد چیمہ پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس میں گریڈ 20 کے افسر رہے ہیں، انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف کو چند روز قبل استعفیٰ پیش کیا تھا جسے وزیراعظم نے منظور کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close