پاکستان کا دفاعی بجٹ بھارت کے مقابلےمیں کتنا کم ہے؟ پاک فوج کیسے کم وسائل میں بھی سرحدوں پر اپنی ذمہ داریاں پوری کررہی ہے؟ تفصیلی رپورٹ

اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان کے دفاعی بجٹ کے بارے میں غلط فہمی ہے کہ یہ مکمل بجٹ کا 70 یا 80 فیصد حصہ لے جاتا ہے ایسا قطعاً نہیں۔جب ہم کسی چیز کو جانتے نہیں تو اس کے بارے میں غلط اطلاع یا غلط تاثر پھیلا دیتے ہیں اور ایسا ہی کچھ معاملہ پاکستان کے دفاعی بجٹ کے متعلق بھی ہے۔ اغیار کی ریشہ دوانیاں اور پراپیگنڈہ تو ایک طرف عوام بھی دفاعی بجٹ پر انگلیاں اٹھاتے ہیں۔یہ بھی واضح رہے کہ خطے میں پاکستان کا دفاعی بجٹ سب سے کم ہے۔ا

 

ندازہ ہو جائے گا کہ خطے میں پاکستان کا دفاعی بجٹ کیا ہے؟واضح رہے کہ پاکستان آرمی کو مشرقی اور مغربی بارڈر ز پر کئی چلنجز کا سامنا ہے لیکن پاک فوج کے بجٹ میں کوئی خاطر خواہ اضافہ نہیں کیا گیاجبکہ دوسری جانب دشمن ملک کی فوج کابجٹ مسلسل بڑھایا جارہا ہےجو کہ ایک چیلنج ہے۔بھارتی کا دفاعی بجٹ پاکستان کے دفاعی بجٹ سے سات گنا زیادہ ہے لیکن پاک فوج کو ہمیشہ دفاعی بجٹ کے حوالے سےتنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔پاک فوج نے گزشتہ دوسال میں اپنا دفاعی بجٹ نہیں بڑھایا ۔بھارت کا دفاعی بجٹ 70بلین ڈالرز جبکہ پاکستان کا دفاعی بجٹ 11بلین ڈالرز ہے۔بھارت اپنے ایک فوجی جوان پر پاکستان سے چار گنا زیادہ خرچ کر رہاہے۔پاکستان ایک فوجی جوان پر سالانہ 13400ڈالرز جبکہ بھارت 42ہزار ڈالرز اور امریکا ایک فوجی جوان پر سالانہ392000ڈالرزخرچ کرتاہے۔بھارت دفاعی بجٹ کے اعتبار سے دنیا کا تیسرا بڑا ملک ہے جبکہ2016سے2020تک ہتھیاروں کا دوسرا بڑا امپورٹر ہے۔2021-2022میں پاکستان کا دفاعی بجٹ مجموعی بجٹ کا 16فیصد تھاتاہم مہنگائی میں اضافے کے باعث بجٹ میں کمی ہوئی۔روپے کی قدر میں 25فیصد کمی ہوئی اس کے باوجود دفاعی ضروریات دستیاب وسائل میں پوری کی گئیں۔

 

2018 میں کولیشن سپورٹ فنڈ کی معطلی کے بعد دفاعی اور سیکیورٹی کی ضروریات قومی وسائل سے پوری کی گئیں۔ مسلح افواج اور اس کے فلاحی اداروں نے ٹیکسوں اور ڈیوٹیوں کی مد میں 935 ارب قومی خزانے میںجمع کروائے ۔پاک فوج محدود وسائل کے باوجود دنیا کی بہترین افواج میں شامل ہے اور ملکی سرحدو ں کی حفاظت بخوبی انجام دے رہی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close