دورہ پاکستان پر آئی بڑی عالمی شخصیت کو روناوائرس کا شکار ہوگئی، بڑی خبر

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان کے دورے پر آئی جرمن وزیر خارجہ میں کورونا کی تصدیق ہو گئی، تمام ملاقاتیں منسوخ کر دیں۔تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری کی دعوت پر جرمنی کی وزیرخارجہ انالینا بیئربوک پاکستان پہنچ گئی ہیں۔

 

منگل کو وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے جرمنی کی وزیرخارجہ انالینا بیئربوک کو دفتر خارجہ آمد پرخوش آمدید کہا۔دفترخارجہ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیرخارجہ کے ہمراہ وزیرمملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر نے بھی جرمنی کی وزیرخارجہ سے ملاقات کی۔جرمنی کی وزیرخارجہ انالینا بیئربوک نے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ دفترخارجہ میں پودا بھی لگایا۔تاہم اب جرمن وزیر خارجہ میں کورونا کی تصدیق ہو گئی ہے جس کے بعد انہوں نے پاکستان میں تمام ملاقاتیں منسوخ کر دیں۔دو روزہ دورے پر آئی جرمن وزیر خارجہ نے پاکستان میں دیگر مصروفیات کو بھی منسوخ کر دیا۔انہوں نے ترکی یونان کا دورہ بھی کرنا تھا۔ انالینا بیئربوک اور بلاول بھٹو نے آج مشترکہ پریس کانفرنس بھی کی تھی۔قبل ازیں پاکستان اور جرمنی نے باہمی دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ یہ اتفاق رائے منگل کو یہاں دونوں ملکوں کے وزرائے خارجہ کے درمیان دفترخارجہ میں ہونے والی ملاقات کے دوران کیا گیا۔

 

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور جرمنی کی وزیر خارجہ انالینا بیئربوک نے ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک دوطرفہ باہمی تعاون کو مزید فروغ دیں گے۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے جرمن وزیر خارجہ کو پاکستان میں خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور جرمنی کے درمیان دیرینہ تعلقات قائم ہیں، ہم یورپی یونین میں بھی پارٹنر ہیں، دونوں ممالک افغانستان میں امن و استحکام اور انسانی بحران کو روکنے کے لیے مل کر کام کریں گے۔انہوں نے کہا کہ جرمن وزیر خارجہ سے دوطرفہ تعلقات، تجارت اور سرمایہ کاری کے علاوہ دفاعی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا۔ افغانستان کی صورتحال بھی بات چیت میں زیر غور آئی۔ انہوں نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی سے بھی جرمنی کی وزیر خارجہ کو آگاہ کیا ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ ہم پرامن اور خوشحال افغانستان چاہتے ہیں۔ جرمنی کی وزیر خارجہ نے اس موقع پر کہا کہ افغانستان کی صورتحال کے اثرات اس کی سرحدوں کے باہر بھی مرتب ہوں گے۔ انہوں نے پاکستان میں پرجوش خیرمقدم پر وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا شکریہ ادا کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close