فوجی فرٹیلائز ر کمپنی كا سماجی فلاح و بہبود کے تحت 55 لاکھ روپے کے منصوبوں کی تکمیل

راولپنڈی (پی این آئی) فوجی فرٹیلائزر کمپنی لمیٹڈ گوٹھ ماچھی کے سی ایس آربجٹ کے تحت 55 لاکھ روپے کے منصوبے مکمل-ایف ایف سی ملک خداداد میں تمام انسانوں کو ہیلتھ، ایجوکیشن اور کم وسائل میں رہتے ہوئے زندگی کی بھاگ دوڑ کرنے والے افراد کی حوصلہ افزائی کے لیے مالی مدداور سہولیات فراہم کرتی آرہی ہے- کمپنی اس بات پر یقین رکھتی ہے کہ جہاں فلاح و بہبود حکومت کی ذمہ داری ہے وہیں پراس کار خیرمیں معاشرہ کے مخیر حضرات کے ساتھ ساتھ صنعتی اداروں کو بھی بڑھ چڑھ کا حصہ لینا چاہیے،

ان خیالات کا اظہار ریزیڈنٹ منیجرفوجی فرٹیلائز ر کمپنی لمیٹڈگوٹھ ماچھی برگیڈئیر (ر) طلعت محمود جنجوعہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،ان کا مزید کہنا تھا کہ فوجی فرٹیلائز ر کمپنی لمیٹڈکے زیر اہتمام تین پروگرام ہوئے ہیں، پہلے پروگرام میں 5 لاکھ روپے کی لاگت سے ہنر مند بیوہ خواتین کو سلائی مشینیں دینے کے ساتھ ساتھ جہیز کا سامان، کم وسیلہ ملازمین کو ان کے والدین کے علاج معالجے، مقامی رورل ہیلتھ سینٹر کو جان بچانے والی ادویات کی فراہمی سمیت ایک بیوہ خاتون کو اُن کی بیٹی کی اعلیٰ تعلیم کے حصول کے سلسلہ میں چیک تقسیم کیے گئےہیں، دوسرے پروگرام میں مقامی گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول سونا گوٹھ میں 25لاکھ روپے کی لاگت سےدو کلاس روم ، بر آمدہ کی تعمیر کے منصوبے کا افتتاح کیا گیا جس سے سکول ہذا میں کلاس روم کی کمی کامطالبہ پورا ہو گیا جس سے مستقبل میں بچے کھلے آسمان کی بجائے کلاس رومز میں بیٹھ کر زیور تعلیم سے آراستہ ہوں گے۔

تیسرے پروگرام میں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال صادق آباد کے ایم ایس ڈاکٹر بابر علی کو 25 لاکھ روپے کی لاگت کے Biomedical Equipment فراہم کر دئیے گئےجس سے ہسپتال میں روزانہ آنے والے دو سے آڑھائی ہزارمریضوں کو صحت کی اعلیٰ سہولیات فراہم کرنے میں مدد ملے گی ، برگیڈئیر (ر) طلعت محمود جنجوعہ کا کہنا تھا کہ فوجی فرٹیلائز ر کمپنی لمیٹڈمستقبل میں بھی عوامی فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے گی، اس موقع پر ڈپٹی منیجر سی ایس آر محمود اقبال وڑائچ اورپروفیسر سجاد بخاری بھی موجود تھے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close