ڈالر 205 روپے کا ہوگیا

اسلام آباد (پی این آئی )پاکستانی روپے کی قدرو قیمت میں کمی اور انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔تفصیلات کے مطابق پیر کے روز بھی کاروبار کے دوران ڈالر کی قدر میں اضافہ دیکھنے میں آیا اور کاروبار کے اختتام پر ڈالر 200 روپے 6 پیسے پر بند ہوا۔منگل کے روز کاروبارکے آغاز پر انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں اضافہ دیکھنے میں آیا اور کاروبار کے دوران ڈالر 202 روپے 75 پیسے کا ہوگیا۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر 3 روپے مہنگا ہوکر 205 روپے کا ہوگیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close