بابر اعظم نے شادی کے لیے شریک حیات چن لی، لڑکی کون؟ تصاویر وائرل

اسلام آباد(پی این آئی) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز بلے باز بابر اعظم نے شادی کے لیے ہاں کردی ہے۔ بابراعظم کی منگنی ہوچکی ہے اور وہ آئندہ سال شادی کا ارادہ رکھتے ہیں۔ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان کی اپنی منگیتر کے ساتھ تصاویر بھی سامنے آچکی ہیں۔ نجی ٹی وی ٹوئنٹی فور کے ذرائع کے مطابق بابر اعظم کی چچا زاد ان کی شریک حیات بنیں گی اور دونوں خاندانوں میں باہمی رضامندی سے آئندہ سال شادی ہونا طے پایا ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ سابق کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی نے بابراعظم کو ٹیگ کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا تھا۔

بابر اعظم کی جانب سے بھی رضامندی کا اظہار کیا گیا تھا۔ دوسری جانب انٹرنیشنل کرکٹ پاکستان نے بابراعظم کو ماہ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا ہے۔ اس مقابلے میں فخرزمان اور کوشال بھرتال بھی شامل تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close