آزاد کشمیر، وادی لیپہ میں پاک فوج اور محکمہ صحت عامہ کے اشتراک سے بچوں کیلئے میڈیکل کیمپ کا انعقاد

مظفرآباد (آئی اے اعوان) آزادکشمیر کی وادی لیپہ میں پاک فوج اور محکمہ صحت عامہ کے باہمی اشتراک سے بچوں کو مختلف بیماریوں سے بچانے کیلئے میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ سینئر چائلڈ سپیشلسٹ ڈاکٹر طاہر عزیز نے دو روز تک مختلف بیماریوں میں مبتلا بچوں کا معائنہ کیا اور فری ادویات تقسیم کیں۔کنٹرول لائن پر واقع وادی میں پاک فوج اور محکمہ صحت نے بچوں کی بیماری کے مفت علاج کیلئے ایل ٹی ایف ٹی سی لیپہ میں دوروزہ میڈیکل کیمپ لگایا کیمپ کے دوران بڑی تعداد میں بچوں کا طبی معائنہ کیا گیا اور مفت ادویات فراہم کی آگئیں

عوام علاقہ نے میڈیکل کیمپ کے انعقاد پر پاک فوج اور محکمہ صحت عامہ کا شکریہ ادا کیا اور حکومت آزاد کشمیرسے وادی لیپہ میں مستقل بنیادوں پر چائلڈ اسپیشلسٹ تعینات کرنے کا مطالبہ کیا ۔مستقل آسامی دیں ۔ عوام علاقہ نے پاک فوج، محکمہ صحت عامہ، سیکرٹری ہیلتھ، برگیڈ کمانڈر لیپہ، ڈی جی ہیلتھ، ایف ٹی سی لیپہ کے کمانڈنگ آفیسر اور ڈاکٹر طاہر عزیز کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وادی لیپہ کے عوام کو صحت کی سہولیات کی فراہمی کیلئے آئندہ بھی فری میڈیکل کیمپ لگائے جائیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close