وادی لیپا میں چاول کی کاشت نے قدرتی حسن میں نکھار پید اکر دیا، بائیکرز کی ریلی کے دوران فضا پاک فوج زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی

وادی لیپہ (آئی اے اعوان) آزادکشمیر کی وادی لیپہ میں چاول کی فصل کی کاشت کیلئے کھیتوں کی تیاری کے نتیجہ میں وادی کے قدرتی حسن میں نکھار آتے ہی پاکستان بھر سے بڑی تعداد میں سیاحوں نے لیپہ کا رخ کر لیا ہے ۔بائیکرز کی جانب سے نکالی گئی پاک فوج زندہ باد ریلی نے ایسا سماں باندھا علاقہ مکین اور سیاح دھنگ رہ گئے ۔

آزاد کشمیر کے قدرتی حسن کی شاہکار وادی لیپہ کے قدرت کی رعنائیوں، وادی کے دلکش نظاروں ، خوشگوار موسم اور صدیوں پرانی ثقافت کی ایک جھلک دیکھنے کیلئے سیاحوں نے وادی لیپہ میں ڈیرے ڈال لیے ہیں ۔یہاں آنے والے سیاح وادی نظاروں سے لطف اندوز ہونے کے ساتھ ساتھ علاقہ مکینوں کی تفریح کا باعث بن رہے ہیں

وادی لیپہ پر قدرت کی فیاضیوں کو دنیا بھر میں اجاگر کرنے پاکستان سے آنے والے بائیکرز نے سیاحت کے فروغ کے اور پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے پاک زندہ باد ریلی نکالی ۔

ریلی میں شرکاء نے وادی لیپہ کے مختلف علاقوں کا چکر لگایا پاک فوج زندہ باد کے نعروں سے وادی لیپہ کی فضا گونج اٹھی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں