کل سے ملک بھر میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ کتنا ہو گا؟ وزیراعظم نے ہدایات جاری کر دیں

اسلام آباد(پی این آئی)سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان نے کہا کہ منگل سے ملک میں لوڈشیدڈنگ کا دورانیہ ساڑھے تین گھنٹے تک محدود کر دیا جائے گا۔اسلام آباد میں وفاقی وزرا خرم دستگیر خان، مریم اورنگزیب اور ڈاکٹر مصدق ملک کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ چند دنوں میں لوڈ شیڈنگ کے دورانیے میں مزید کمی ہوگی۔شاہد خاقان عباسی کے مطابق بجلی کے بحران پر قابو پانے کی کوشش جاری ہے۔

 

’ملک میں بجلی کی ڈیمانڈ 25000 میگا واٹ سے زائد ہے جب کہ ملک میں موجود ذرائع سے 18 ہزار میگا واٹ بجلی بن سکتی ہے۔‘ان کا کہنا تھا کہ بجلی کی پیداوار کو 21 ہزار میگا واٹ تک لے گئے ہیں، 4 ہزار میگا واٹ کی کمی کا سامنا ہے جس کی وجہ سے لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے۔ ’بجلی کی لوڈ شیڈنگ کل سے ساڑھے تین گھنٹے پر آجائے گی۔ 16 جون سے لوڈ شیڈنگ کو تین گھنٹے سے بھی کم کر دیا جائے گا۔‘ان کا کہنا تھا کہ جون کے آخر تک بجلی کی لوڈشیڈنگ دو گھنٹے پرآ جائے گی۔شاہد خاقان نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات پر ایک فیصد بھی ٹیکس لاگو نہیں ہے۔ پٹرولیم مصنوعات قیمت خرید پرفروخت کی جائیں گی۔’قیمت خرید سے کم پر پٹرولیم مصنوعات فروخت نہیں کر سکتے۔‘انہوں نے کہا کہ ماضی کی حکومت خود کش حملہ کر کے گھر جا چکی ہے۔ ’ماضی کی حکومت نے بروقت اقدامات کیے ہوتے تو آج یہ حالات نہ ہوتے۔ ملک میں سارے یونٹس پیداوار دیں تو 27 ہزار میگاواٹ بجلی پیدا ہو گی۔‘

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close