کراچی کیلئے اڑان بھرنے والی پی آئی اے کی پرواز کو حادثہ، مسافروں کا کیا ہوا؟ رات گئے بڑی خبر آگئی

گوادر (پی این آئی) پی آئی اے کی پرواز کو خوفناک صورتحال کا سامنا، گوادر سے کراچی کیلئے اڑان بھرنے والے طیارے کا ٹائر پھٹ گیا، طیارے میں درجنوں مسافر سوار تھے۔ پیر کی رات کو گوادر سے کراچی کیلئے اڑان بھرنے والے پاکستان ائیرلائن کے مسافر طیارے کے حوالے سے تشویش ناک خبر سامنے آئی۔ بتایا گیا ہے کہ مسافر طیارے کا ٹائر اڑان بھرتے وقت پھٹ گیا، جس کے بعد کراچی ائیرپورٹ پر ہنگامی حالت نافذ کر دی گئی۔

 

جب طیارے نے گوادر ائیرپورٹ سے اڑان بھری تو اس میں 60 مسافر سوار تھے، ائیرپورٹ حکام کو رن وے پر ٹائر کے ٹکڑے ملے تو کراچی کے جناح ائیرپورٹ حکام سے ہنگامی رابطہ کر کے انہیں صورتحال سے متعلق مطلع کیا گیا۔ بعد ازاں طیارے نے کراچی ائیرپورٹ پر بحفاظت لینڈنگ کر لی۔ اس حوالے سے جی این این نیوز کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ طیارے نے پھٹے ہوئے ٹائر کیساتھ ہی گوادر ائیرپورٹ سے اڑان بھری، تاہم طیارہ خوش قسمتی سے کسی حادثے سے بال بال بچ گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں