پنجاب حکومت کا سرکاری سکولوں کی خواتین ٹیچرز کو سکوٹی دینے کا فیصلہ

لاہور (پی این آئی)ن) پنجاب حکومت نے لاہور سمیت پنجاب بھر میں واقعہ سرکاری سکولوں کی خواتین اساتذہ کو الیکٹرانک سکوٹی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ پنجاب حکومت محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب کے اس منصوبے کو میگا پراجیکٹ کے طور پر آئندہ مالی سال 2021-22ء کے بجٹ میں شامل کرے گی۔ اس سلسلے میں محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے اپنی سفارشات پر مبنی ایک سمری منظوری کے لئے محکمہ پی این ڈی کو ارسال کردی ہے۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ

خواتین اساتذہ کو سکوٹیاں فراہم کرنے سے پبلک ٹرانسپورٹ پر بوجھ کم ہوگا جبکہ سکوٹیاں دینے کے لئے میرٹ اور قواعد و ضوابط کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ جو خواتین اساتذہ سکوٹیاں حاصل کریں گی ان سے آسان اقساط پر بلا سود قیمت وصول کی جائے گی جبکہ قسطیں اساتذہ کی تنخواہوں سے کاٹ لی جائیں گی۔ دوسری جانب پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی نے سپریم کورٹ آف پاکستان کے احکامات کی روشنی میں صوبائی دارالحکومت لاہور میں چلنے والے

موٹرسائیکل چنگچی رکشائوں کو ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ان رکشائوں کو ریگولیٹ کرنے سے قبل ان کی باقاعدہ رجسٹریشن کی جائے گی۔ جس کے بعد لاہور کے 9 زونوں کی سطح پر ان رکشائوں کو الگ الگ رنگ دئیے جائیں گے۔یہ بھی بتایا گیا ہے کہ داتا گنج بخش زون میں چلنے والے چنگچی رکشائوں کو سبز رنگ دیا جائے گا۔ پنجاب ٹررانسپورٹ کمپنی نے چنگچی رکشائوں کو روٹ پرمٹ جاری کرنے کے لئے رکشہ مالکان سے درخواستیں طلب کرلی ہیں۔

روٹ پرمٹ کے اجراء اور رنگ جاری کرنے کے بعد کوئی چنگچی رکشہ شہر کے کسی دوسرے زون میں نہیں چل سکے گا خلاف ورزی کے مرتکب رکشائوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی جبکہ زونوں میں صرف وہی رکشائوں کو چلنے کی اجازت ہوگی جن کے پاس روٹ پرمٹ اور ان کی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close