صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری دس روزہ دورے پر برطانیہ روانہ ہو گئے، برطانوی، یورپی اور آئرش پارلیمنٹ میں یاسین ملک کو سزا کے حوالے سے بریفنگ دیں گے

اسلام آباد (پی این آئی) صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری آج 10روزہ دورے پر برطانیہ روانہ ہو گئے۔ اپنے دورے کے دوران صدر آزادکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی طرف سے بڑھتے ہوئے مظالم، یاسین ملک کی سزا کے خلاف اور دیگر امور پر مختلف فورمز پر کشمیریوں کی نمائندگی کریں گے۔

برطانوی پارلیمنٹ، برسلز میں یورپین پارلیمنٹ اور آئرش پارلیمنٹ میں مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم اور بالخصوص یاسین ملک کی سزا کے خلاف بریفنگ دیں گے۔ اس کے علاوہ صدر آزادکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری مختلف مقامات پر کشمیریوں کے اجتماعات سے بھی خطاب کریں گے۔یاد رہے کہ صدر آزادکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سرکاری وسائل کے بجائے ذاتی خرچے پر یہ دورہ کر رہے ہیں۔ ۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close