عمران خان کو گرفتار کیا گیا تو کیا ہو گا؟ تحریک انصاف نے حکمت عملی بنا لی

اسلام آباد(پی این آئی) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے واضح طور پر حکومت اور سپیکر قومی اسمبلی کو نہ ماننے کا اعلان کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان کو گرفتار کیا گیا تو ملک میں کچھ اور ہو گا،ان کی گرفتاری پر حکمت عملی بنالی گئی ہے۔سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ موجودہ حکومت کو کسی بھی صورت تسلیم نہیں کریں گے۔

 

 

مسائل کا واحد حل الیکشن ہیں۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ کسی سے کوئی بھی مذاکرات نہیں کیے جا رہے ہیں، فیصلہ ہوا ہے کہ اسپیکر کے سامنے پیش نہیں ہوں گے۔شیخ رشید نے کہا کہ کاش! وزیراعظم ہاؤس اور وزرا کے گھروں میں بھی لوڈشیڈنگ ہو، ابھی لانگ مارچ کے حوالے سے کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ اگر عمران خان کو گرفتار کرلیا گیا تو ملک میں کچھ اور ہو گا۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے کہا کہ وزیراعظم کہہ رہے ہیں کہ صرف دو گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ ہو لیکن عملاً صورتحال سب کے سامنے ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close