آزاد کشمیر، جہلم ویلی میں سیاحت کے فروغ کیلئے سیاحتی میلہ جولائی کے وسط میں، وزیراعظم آزادکشمیر نے سیاحتی میلے کی تیاریوں کا افتتاح کر دیا

مظفرآباد (آئی اے اعوان) آزاد کشمیر کے ضلع جہلم ویلی میں سیاحت کے فروغ کیلئے 15 روزہ سیاحتی میلا جولائی کے وسط میں شروع ہو گا۔ وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس نے سیاحتی میلے کی تیاریوں کا باضابطہ افتتاح کر دیا۔ 50 ہزار سیاحوں کی شرکت اور 100 سے زائد سیاحتی مقامات کو متعارف کرانے کا ہدف مقرر کر دیا گیا

۔وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس، وزیرتعیلم دیوان چغتائی، سابق امیدوار اسمبلی ذیشان حیدر نے جہلم ویلی ٹورازم فیسٹیول کا باضابطہ افتتاح کر دیا۔ 15 روزہ فیسٹول عید الاضحی کے دوران منعقد ہو گا۔ 50 ہزار سے زائد سیاح لانے کا ہدف مقرر کر دیا گیا ہے، جہلم ویلی کے دو ہزار سے زائد افراد کو روزگار میسر ہوگا۔ ویلی کے 100 سے زائد سیاحتی مقامات متعارف کروائے جائیں گے۔

سیاحتی میلے میں ریور رافٹنگ، کوہ پیمائی، پیرا گلائیڈ نگ جیپ ریلی سمیت مہماتی سپورٹس اور علاقائی ثقافت کو اجاگر کرنے کیلئے رنگا رنگ پروگرام ترتیب دیئے گئے ہیں۔

جہلم ویلی ٹورازفیسٹیول کے لئے وزیراعظم آزادکشمیر نے ایک کروڑ روپے کے فنڈز مہیا کرنے کا اعلان کیا اور کہا کہ فیسٹیول کے کامیابی کے لئے وسائل کی کمی نہیں ہونے دیں گے۔

وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس نے کہا کہ جہلم ویلی ٹورازم فیسٹیول کا انعقاد کروانے پر ذیشان حیدر کو مبارکباد پیش دیتے ہوئے کہا کہ ذیشان حیدر قابل اور با صلاحیت نوجوان ہیں۔ انکی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھاتے ہوئے جہلم ویلی کا سیاحتی سر گرمیوں کو فروغ دیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں