ن لیگ کے کونسے دو ناراض رہنما تحریک انصاف میں شمولیت کیلئے بنی گالہ پہنچ گئے؟ سیاسی میدان میں بڑی ہلچل

لودھراں ( پی این آئی ) لودھراں سے مسلم لیگ (ن) کے اہم رہنما دوسری جماعتوں سے شامل ہونے والوں کو ٹکٹ دینے پر اپنی پارٹی قیادت سے ناراض ہو گئے اور پی ٹی آئی میں شمولیت کیلئے بنی گالہ پہنچ گئے۔نجی ٹی وی کے مطابق مسلم لیگ (ن) سابق ایم این اے پیر اقبال شاہ اور سابق ایم پی اے پیر عامر شاہ دیگر جماعتوں سے آنے والوں کو ٹکٹ دینے پر اپنی جماعت سے ناراض ہو کر پی ٹی آئی میں شمولیت کیلئے بنی گالہ پہنچ گئے ۔

 

نجی ٹی وی کے مطابق دونوں رہنما کچھ دیر میں عمران خان سے ملاقات کے بعد پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کریں گے ۔عامر شاہ نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کو وفادار ساتھیوں کی ضرورت نہیں ۔سابق ایم این اے پیر اقبال شاہ نے ضمنی الیکشن 2018 میں جہانگیر ترین کے صاحبزادے علی ترین کو شکست دی تھی ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close