فیاض الحسن چوہان کو بنی گالہ کے اندر جانے سے روک دیا گیا

اسلام آباد (پی این آئی )پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین وسابق وزیر اعظم عمران خان کی بنی گالہ بنی گالہ پہنچ گئے ہیں ، ان کی آمد پر سابق صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان ملنے کیلئے بنی گالہ گئے تاہم انہیں اندر داخل ہونے سے روک دیا گیا ہے ۔

اس حوالے سے پی ٹی آئی رہنما شہباز گِل نے فیاض الحسن چوہان کو بنی گالہ میں داخل نہیں ہونے دیا۔واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان پشاور سے ہیلی کاپٹر کے ذریعے بنی گالہ پہنچے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان نے تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس آج بنی گالہ میں طلب کیا ہے، جس میں ملکی سیاسی صورت حال پر غور اور مشاورت ہوگی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close