عوام اپنے ووٹ 19جون سے پہلے چیک کر لے کیونکہ ۔۔ شیخ رشید نے چونکا دینے والا انکشاف کر دیا

لاہور( پی این آئی)سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ بجلی کی 12 گھنٹے تک لوڈشیڈنگ، پیٹرول میں 60 روپے فی لیٹر اضافہ، بجلی9 روپے فی یونٹ مہنگی اور گیس کی قیمت میں 45 فیصد تک کا اضافہ موجودہ حکومت کی 50 روزہ کارکردگی ہے۔.سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف، پنجاب کے وزیر اعلی حمزہ شہباز، وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ فرد جرم اور گرفتاری کے نرغے میں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے نیب قانون میں ترامیم ان کے اپنے کیسوں کے خاتمے کے لیے ہیں یہ ان کی کارکردگی ہے۔انہوں نے کہا کہ قوم 19 جون سے پہلے اپنا ووٹ چیک کرلے الیکشن دھاندلی شروع ہوگئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close