پیٹرول مہنگا ہونے پر شہری نے انتہائی دلچسپ ویڈیو بنا ڈالی

اسلام آباد (پی این آئی)پاکستان بھر میں پیٹرول اور ڈیزل کی آسمان کو چھوتی قیمتوں نے سوشل میڈیا پر ایک طوفان کھڑا کر دیا ہے، جہاں صارفین حکومت پر تنقید کر رہے ہیں، وہیں کچھ لوگوں نے اس مشکل صورتحال میں بھی اپنی حسِ مزاح کو استعمال کرنا نہیں چھوڑا۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق پیٹرول مہنگا ہونے پر سوشل میڈیا پر ناصرف میمز کی بھرمار ہوئی بلکہ ایک ایسی ویڈیو وائرل ہے جو انتہائی غیر معمولی ہے۔

ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک پر حسین بٹ نامی صارف نے مزاحیہ ویڈیو شیئر کی جس میں فیڈر سے گاڑی میں پیٹرول ڈالا جا رہا ہے۔اس وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ صارف نے پیٹرول پمپ سے پہلے چھوٹی سی فیڈر میں پیٹرول ڈالا اور پھر اسے گاڑی میں بھرنے لگا۔مذکورہ ویڈیو صارفین میں بے حد مقبول ہو رہی ہے اور اسے بڑی تعداد میں شیئر بھی کیا جا رہا ہے جب کہ اس پر لوگوں کے مزیدار تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close