تیز ہوائوں اور گرج چمک کیساتھ بارش ، محکمہ موسمیات نے نئی پیش گوئی کر دی

اسلام آباد (پی این آئی)اتوار کے روز ملک کےبیشتر میدانی علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا۔تاہم گلگت بلتستان اور بالائی خیبر پختونخوا میں چند مقامات پر تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان. اس دوران خطہ پوٹھوہار میں گردآلود/تیزہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کے روز ملک کےبیشتر میدانی علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا

۔تاہم گلگت بلتستان اور بالائی خیبر پختونخوا میںچند مقامات پر تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔ اس دوران خطہ پوٹھوہار میں گردآلود/تیزہوائیں چلنے کا امکان ہے۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسمملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرم رہا۔ تاہم گلگت بلتستان اور بالا ئی خیبر پختو نخوا میں چند مقاما ت پرتیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہوئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close