پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی جان کو خطرہ، بنی گالہ کے اطراف سکیورٹی ہائی الرٹ

اسلام آباد (پی این آئی)اسلام آباد پولیس نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جان کو خطرے کے پیشِ نظر بنی گالہ کے اطراف سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی۔ نجی ٹی وی اے آروائی کے مطابق ترجمان پولیس نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ بنی گالہ کے اطراف سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی،اسلام آباد پولیس نے بنی گالہ میں خصوصی سکیورٹی تعینات کردی۔پولیس کے مطابق اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ ہے اور اجتماعات پر پابندی ہے،

پولیس افسران غیر قانونی سرگرمی سے نمٹنے کے لیے چوکس ہیں۔ترجمان نے کہا کہ بنی گالہ میں داخل ہونے والی گاڑیوں کی سخت چیکنگ جاری ہے،مشکوک سرگرمی دیکھی جائے تو فوری 15 پر اطلاع دی جائے، پولیس عمران خان کو قانون کے مطابق مکمل سکیورٹی فراہم کرے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close