آئندہ پانچ روز گرمی کی شدت میں اضافہ، کون کون سے شہر زیادہ متاثر ہوں گے؟

اسلام آباد (پی این آئی) محکمہ موسمیات نے گرمی کی شدت میں اضافے کے حوالے سے الرٹ جاری کیا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں آئندہ چار سے پانچ روز کے دوران درجہ حرارت میں غیرمعمولی اضافے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے ماہرین مطابق گرمی کی لہر کے بعد بارش کا سلسلہ ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں داخل ہونے کا امکان ہے۔

اس حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہری غیرضروری طور پر دھوپ میں نکلنے سے گریز کریں اور ہیٹ اسٹروک سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ موسم کی پیشنگوئی کرنے والے ماہرین کے مطابق گزشتہ روز سب سے زیادہ درجہ حرارت جیکب آباد میں 49 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ سبی اور دادو میں 48 جبکہ لاہور، ملتان، بہاولپور، فیصل آباد اور حیدر آباد میں 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پشاور میں 42، اسلام آباد میں 41، کراچی میں 37، گلگت میں 33، کوئٹہ میں 32 اور لیہہ میں 19 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close