لاہوریوں کا ڈاکوؤں کے خلاف ایکشن، ڈاکو لوٹے ہوئے لاکھوں روپے، موٹر سائیکل چھوڑ کر پیدل فرار

لاہور (پی این آئی) لاہور کے دو شہریوں نے ڈاکوؤں کو دن میں تارے دکھا دیئے، ڈاکوؤں کو اپنی موٹرسائیکل چھوڑ کر بھاگنا پڑا۔ مسلح افراد نے ایک شہری سے 5 لاکھ روپے چھینے تو دوسرے شہری نے ڈاکوؤں کی موٹرسائیکل کی چابی نکالی اور بھاگ گیا۔ ایک ڈاکو چابی لینے کیلئے شہری کے پیچھے بھاگا تو دوسرے شہری نے اپنے 5 لاکھ روپے دوسرے ڈاکو سے چھینے اور ایک مکان کے اندر گھس کر دروازہ بند کر لیا۔

شہریوں کے بھاگ جانے پر دونوں ڈاکو سر پٹختے رہ گئے، بعد ازاں دونوں ڈاکو بغیر موٹرسائیکل یعنی پیدل ہی فرار ہو گئے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close