تحریک انصاف میں اکھاڑ پچھاڑ، سابق وفاقی وزیر خسرو بختیار کو بھی ہٹا دیا گیا

اسلام آباد( پی این آئی) لانگ مارچ کی ناکامی کا دوسرا شکار پی ٹی آئی جنوبی پنجاب کے صدر خسرو بختیار بن گئے ہیں جنہیں ان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔ پی ٹی آئی کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق تحریک انصاف نے پنجاب میں پارٹی کی تنظیم نو کر دی ہے۔

 

ڈاکٹر یاسمین راشد کو شفقت محمود کی جگہ صدر وسطی پنجاب لگایا گیا ہے۔سابق وزیر صحت عامر محمود کیانی شمالی پنجاب جبکہ عون عباس بپی خسرو بختیار کی جگہ جنوبی پنجاب کے صدر مقرر کیے گئے ہیں۔ حماد اظہر وسطی پنجاب کے سیکرٹری جنرل ہوں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close