وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کا استعفیٰ؟ دعوے نے ہلچل مچا دی

اسلام آباد(پی این آئی)کیا وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے استعفیٰ دیدیا؟۔ ٹویٹر پر سینئر صحافی و تجزیہ کارچوہدری غلام حسین کے ٹویٹر کائونٹ سے کی گئی ٹویٹ نے ہلچل مچا دی ۔ مذکورہ ٹویٹ کے مطابق ’’وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل مستعفی ہو گیا ، استعفی امپورٹڈ وزیراعظم کو بھجوا دیا‘‘تاہم چوہدری غلام حسین کے نام سے منسوب یہ ٹویٹر اکائونٹ جعلی نکلا۔

 

 

جس کی نشاندہی اسی ٹویٹ کے نیچے چوہدری غلام حسین نے خود ہی کر دی اور بتا یا کہ یہ میرا اکائونٹ نہیں ہے۔ صحافیوں اور دیگر شخصیات کے نام سے منسوب ٹویٹر اکاوئنٹس کی بھرمار ہےجن سے کئی افواہیں جنم لیتی ہیں۔تاہم چوہدری غلام حسین کا نام استعمال کرکے کی گئی اس ٹویٹ کی حقیقت جلد ہی بے نقاب ہو گئی۔

 

 

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close